جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد بیٹی سمیت شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

مولانا حافظ سلطان محمد
(فوٹو: آن لائن)

جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں مولانا حافظ سلطان محمد بیٹی سمیت شہید ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں نے دونوں کو آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق خارجی دہشت گردوں نے مولانا حافظ سلطان محمد اور ان کی بیٹی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا۔ چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحب زادہ زاہد محمود قاسمی کا کہنا ہے کہ خارجہ دہشت گردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف ملک کی سکیورٹی فورسز بھی منظم انداز میں کارروائی کر رہی ہیں، تاہم دہشت گردوں نے معروف مذہبی اسکالر اور ان کی کمسن بیٹی کو حملے کا نشانہ بنایا۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔

چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان نے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد آئے روز شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ایسے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو آئین اور جمہوریت  پر یقین رکھتے ہیں اور ملک کے امن و استحکام کی بات کرتے ہیں۔

 

Related Posts