مراد علی شاہ وزیرِ اعلیٰ نامزد، سندھ اسمبلی کے اراکین آج حلف اٹھائینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

مراد علی شاہ
(فوٹو: آن لائن)

 پی پی پی رہنما سیّد مراد علی شاہ کو ایک بار پھر صوبے کا وزیر اعلیٰ نامزد کیے جانے کے بعد سندھ اسمبلی کے اراکین آج حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین کی تقریبِ حلف برداری آج ہوگی۔ مراد علی شاہ کو تیسری بار صوبے کا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے جبکہ باضابطہ نامزدگی گزشتہ روز پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہوئی۔

سابق آغا سراج درانی کی جگہ آئندہ 5سال کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کے طور پر اویس شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے انتھونی نوید کو نامزد کیا ہے جو پارٹی اکثریت کی بنیاد پر منتخب ہوں گے۔ 

دوسری جانب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جماعتِ اسلامی سراپا احتجاج ہیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں جماعتِ اسلامی اور جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ہمارے اتحادی اراکین اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھائیں گے۔ اجلاس کیلئے سکیورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے۔

کراچی ریڈ زون اور اطراف میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ اس دوران جلسے جلوس، احتجاج اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی جس کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او کو کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ 

Related Posts