قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری، ن لیگ سب سے بڑی جماعت قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی اسمبلی
قومی اسمبلی میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کی قرار داد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری کردی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) 107 نشستوں کے ساتھ وفاق کی سب سے بڑی جماعت قرار دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی اب تک کی پارٹی پوزیشن جاری کرتے ہوئے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کی تقسیم کے بعد ن لیگ کو ایوان کی سب سے بڑی پارٹی قرار دیا۔ ن لیگ کے 75 امیدوار جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

اب تک 9 آزاد امیدوار مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن چکے ہیں جس سے ن لیگ 84 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ج سے اقلیتوں کی 4 اور خواتین کی 20 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں 108 نشستوں پر کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

پی پی پی کے 54 امیدوار جنرل نشستیں جیت کر قومی اسمبلی میں پہنچ گئے تاہم کسی آزاد امیدوار نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔اقلیتوں کی 2 اور خواتین کی 12 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 68 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 99 آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی الیکشن میں کامیابی حاصل کی جن میں سے 81 سنی اتحاد کونسل کا حسہ بن گئے۔ تاحال 8 آزاد امیدواروں نے کسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔ حکومت بنانے کیلئے 169اراکین کی حمایت ضروری ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم اقلیت کی 1 اور خواتین کی 4 نشستوں کو حاصل کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں 22 نمائندوں کے ساتھ اہم جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ جنرل نشستوں پر ایم کیو ایم (پاکستان) کے 17 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

اسی طرح جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 6 اراکین کامیاب ہوئے جنہیں خواتین کی 2 نشستیں دے دی گئیں، یوں مجموعی نشستیں 8 ہوگئیں۔ ق لیگ کے اراکین کی تعداد خواتین کی ایک نشست اور ایک آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد 5 ہوگئی ہے۔

تاحال قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پرالیکشن نہیں ہوسکا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے 3، مجلس وحدت المسلمین کا 1 جبکہ دیگر 5 جماعتوں کے 1، 1 امیدوار نے قومی اسمبلی تک رسائی میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 

Related Posts