متحدہ قومی موومنٹ کی اتحادیوں کو حکومت چھوڑنے کی دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

متحدہ قومی موومنٹ کی اتحادیوں کو حکومت چھوڑنے کی دھمکی
متحدہ قومی موومنٹ کی اتحادیوں کو حکومت چھوڑنے کی دھمکی

کراچی: کارکنوں کی لاشیں ملنے کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے وفاقی حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی اور انہیں کارکنان کی لاشیں ملنے اور اس کے بعد سامنے آنے والے عوامی ردعمل کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم ایک ہفتہ میں کراچی آکر یا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھیج کر صورتِ حال کو واضح کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات میں تاخیر سے ملک کو نقصان ہوگا، عمران خان

انہوں نے وزیراعظم کو دوٹوک جواب دیا کہ اگر ایک ہفتے میں صورتِ حال واضح نہ کی گئی تو حکومت چھوڑ سکتے ہیں، کارکنان کی لاشیں ملنا ہمارے لیے بڑا سوالیہ نشان ہے، اس کی تحقیقات فوری کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بغاوت کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی آکر صورتِ حال سے آگاہ کروں گا اور اعتماد میں لوں گا۔

معلوم رہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم کنوینر کے درمیان ملاقات آج علی الصبح دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی۔

Related Posts