کراچی: ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں بیشتر رابطہ کمیٹی ارکان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی مخالفت کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، ارکان کا کہنا تھا کہ میدان خالی نہیں چھوڑ ا جائے۔
خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری سمیت دیگر قائدین نے بھی شریک ہوئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں مختلف آپشنز زیر غور آئے۔
مزید پڑھیں:سلیم صافی کے والدین سے بدسلوکی پر ایف آئی اے نے قاسم سوری کو طلب کر لیا
رابطہ کمیٹی کے کچھ ممبران نے اجلاس میں انتخابات میں میدان خالی نہ چھوڑنے کی رائے دی، اجلاس میں وفاقی حکومت سے علیحدگی یا وفاقی کابینہ سے علیحدگی پر بھی غور کیا گیا۔تاہم حکومت سے علیحدگی کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








