جنگ بندی شرائط میں غزہ کا مسئلہ بھی شامل ہونا چاہئے تھا، مفتی تقی عثمانی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو وائس آف پاکستان

ممتاز اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے ایران اسرائیل اور امریکہ کے مابین جاری جنگ بندی کے اعلان پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایران اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی تو اچھی بات ہے لیکن اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ھوے ایران کو جنگ بند کرنے سے پہلے یہ شرط لگانی چاہئے تھی کہ غزہ میں قتل عام بند کیا جائے اس کے بغیر جنگ بندی قبول کرنے سے اسرائیل ہی کو تقویت پہنچے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران اس موقع پر محض جنگ بندی کو تسلیم کر لیتا ہے، تو اس کا براہِ راست فائدہ اسرائیل کو ہوگا، جبکہ غزہ میں جاری مظالم کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا۔ ان کے مطابق، یہ ایک سنہری موقع ہے کہ غزہ کے عوام کے قتل عام کو رکوانے کے لیے عالمی سطح پر دباؤ ڈالا جائے۔

Related Posts