ایشین اسنوکر 6 ریڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
کولمبو میں جاری ایونٹ کے راؤنڈ آف سکسٹین میں محمد آصف نے کمبوڈیا کے نییگ کو بیسٹ آف نائن فریم میں 1-5 سے شکست دی۔
دفاعی چیمپئن اویس منیر اور محمد سجاد پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
قبل ازیں ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے تینوں مایہ ناز کیو ماسٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی تھی۔
دفاعی چیمپئن اویس منیر، عالمی چیمپئن محمد آصف اور سابق عالمی نمبر 2 محمد سجاد نے اپنے اپنے میچز جیت کر پاکستان کا پرچم ایک بار پھر فخر سے بلند کر دیا۔
چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی فتح کی روایات برقرار رہیں۔ اویس منیر نے بھارت کے پشپندر سنگھ کو سخت مقابلے کے بعد 2-4 سے زیر کر کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔ اویس پہلے ہی دو میچز جیت چکے تھے، اور یہ فتح ان کی پری کوارٹر تک یقینی رسائی کا باعث بنی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








