لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے آج سے 1 سال قبل کہا کہ میری رائے کو لوگ ہمیشہ غلط سمت دے دیتے ہیں، بات کچھ اور ہوتی ہے، مطلب کچھ اور نکال لیتے ہیں۔میری بابر اعظم کے ساتھ منگنی نہیں ٹوٹی ہے۔
مئی 2023 کے دوران ایک پروگرام میں مداح کے سوال پر سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ بابر سے میری نہیں بنتی یہ سوال اچھا ہے لیکن بابر سے میری منگنی نہیں ٹوٹی ہے جو مجھے اچھا نہ لگے، میں نے بابر کے ساتھ 5سال کرکٹ کھیلی ہوئی ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ اس دوران میری اور بابر کی کبھی لڑائی نہیں ہوئی، ہماری انڈرسٹینڈنگ بہت اچھی رہی ہے، بابر ہمارا جونیئر تھا اس نے ہمیشہ ہماری عزت کی ہے۔میری رائے کو لوگ ہمیشہ غلط سمت دیتے ہیں، کسی کے بارے میں رائے کچھ بھی ہوسکتی ہے۔
فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ میری رائے کا مطلب یہ نہیں کہ میں بابر اعظم کو پسند نہیں کرتا، میں نے ہمیشہ بابر کی کرکٹ پر بات کی ہے، اس کی ذاتیات پر بات نہیں کی۔کبھی یہ نہیں کہا کہ بابر اعظم کوئی اچھے انسان نہیں ہیں، کسی کو شاہین اچھا لگے تو وہ میرا دشمن نہیں ہے۔
محمد عامر نے مزید کہا کہ بابر سے متعلق میری رائے یہی رہی ہے کہ وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کا بہترین پلیئر ہے لیکن ٹی ٹونٹی کے حوالے سے بابر سے متعلق میری رائے مختلف ہے، بطور بولر مجھے شاید بابر مشکل نہیں لگتا اگر میری اس رائے پر لوگ مجھے بابر کے مخالف کہیں تو بس اللہ سے ایسے لوگوں کو ہدایت دینے کی دعا کروں گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








