قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور آل راؤنڈر نے کھیل کی دُنیا میں منفرد اعزاز حاصل کر لیا ، محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی میں 2000 سے زیادہ رنز اور 50 سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ محمد حفیظ نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں حاصل کیا۔
Congratulations @MHafeez22 pic.twitter.com/TOQPHUBY8r
— Nazia Hafeez (@naziahafeez8) August 30, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف گزشتہ روز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے تھے، پاکستان نے 195 رنز بناکر ماضی میں انگلینڈ میں بنائے گئے 191 رنز کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا تاہم یہ اسکور بھی انگلینڈ کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے دی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








