قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے اسامہ میر کو این او سی نہ دینے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے 5 ماہ پہلے صرف 2 ماہ کیلئے ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطبق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے اسامہ میر کو ٹی 20 بلاسٹ کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں 2 ماہ کیلئے ٹیم ڈائریکٹر رہا اور صرف 2 ماہ کیلئے سوشل میڈیا ٹرینڈز اور میڈیا نے مجھ پر تنقید کی۔
سوشل میڈیا بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ مجھے این او سی کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ میرا این او سی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ مجھ پر تنقید ناکردہ گناہ کے باعث کی گئی۔ این او سی کے معاملے پر اب کس پر الزام تراشی کی جائے گی؟سنٹرل کنٹریکٹ پر کھلاڑیوں کا کرکٹ بورڈ سے معاہدہ ہوا۔
حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے بولر اسامہ میر کو ٹی 20 بلاسٹ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ میر 2 لیگز کی حد کی وجہ سے این او سی حاصل نہیں کرسکتے۔ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024 تک اسامہ میر نے 2 لیگز میں کرکٹ کھیلی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








