محمد وسیم نے ڈبلیو بی اے گولڈ بینٹم ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Muhammad Wasim
(فوٹو: آن لائن)

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے لاہور میں منعقد کی گئی پہلی عالمی باکسنگ چیمپین شپ ڈبلیو بی اے گولڈ بینٹم کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محمد وسیم کو ٹورنامنٹ جیتنے کی مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تھائی باکسر کو شکست دے کر اپنے بین الاقوامی اعزاز کا دفاع کیا۔ گولڈ بینٹم ویٹ کے فائنل کی فائٹ 12 راؤنڈز تک جاری رہی۔ محمد وسیم نے اپنی جیت کا سہرا پاک فوج کے شہداء کے نام کردیا۔

اس سے قبل پاکستانی باکسر اور محمد وسیم نے فائنل میں زبردست فائٹ کی۔ محمد وسیم نے مقابلے کے دوران آخر تک اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے حریف کے تابڑ توڑ حملوں کو بہت مہارت کے ساتھ ناکام بناتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔

فائنل میچ جیتنے کے موقعے پر اپنی گفتگو کے دوران محمد وسیم نے کہا کہ ٹائٹل جیتنا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے، باکسنگ دیکھنے کیلئے آنے والوں کا شکرگزار ہوں۔ پاک فوج اور پنجاب حکومت کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آج فائٹ فار گلوری چیمپین شپ کا آخری روز تھا۔ پاکستان میں جاری چیمپین شپ میں 15 ممالک کے 44باکسرز شریک ہوئے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اس ایونٹ میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

Related Posts