بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے، جنہیں چنکی پانڈے کی صاحبزادی ہونے کے ناطے نیپوٹزم کے سب سے بڑے علمبردار کہلانے والے کرن جوہر نے فلم انڈسٹری میں جگہ دی، یہ اعلان کرچکی ہیں کہ وہ آئندہ 5سالوں میں شادی کرلیں گی، لیکن کس سے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے۔
اداکارہ اننیا پانڈے کا بالی ووڈ کیرئیر اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 اور پتی پتنی اور وہ جیسی فلموں سے شروع ہوا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک اس اداکارہ کی چند ہی فلمز باکس آفس پر ہٹ رہی ہیں جبکہ ماضی میں اداکارہ کا نام بزنس مین کے علاوہ کچھ فلمی ستاروں سے بھی منسلک کیا گیا۔
بعض میڈیا رپورٹس نے ان افواہوں کو ہوا دی کہ اداکارہ بالی ووڈ کی پہلی فلم کرنے سے بھی پہلے کرن جے سنگھ کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں جو ایک کاروباری شخص اور اداکارہ کے فیملی فرینڈ کہلاتے ہیں۔ بعد ازاں اننیا پانڈے کا نام ساتھی فنکار کارتک آریان کے ساتھ بھی لیا جانے لگا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم “پتی پتنی اور وہ” کی شوٹنگ کے دوران اننیا پانڈے اور کارتک آریان کے مابین محبت کی افواہیں زیرگردش رہیں لیکن ان دونوں فنکاروں نے ان افواہوں پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی کبھی یہ قبول کیا کہ وہ آپس میں ایک دوسرے سے دوستی یا محبت کرتے ہیں۔
فلم خالی پیلی کی شوٹنگ کے دوران بھی ایسا ہی ایک واقعہ رونما ہوا جب اداکارہ اننیا پانڈے کا نام ساتھی فنکار ایشان کھٹر کے ساتھ منسلک کیا گیا اور دونوں کے تعلقات کے چرچے ہوئے۔ بھارتی میڈیا اب تک قیاس آرائیاں کررہا ہے کہ دونوں نے 3 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کی، تاہم اسے ثابت نہیں کیاجاسکا۔
بعد ازاں فلم عاشقی کے ہیرو آدتیا رائے کپور کے ساتھ بھی اننیا پانڈے کا نام منسلک ہوا اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں کا باہمی رشتہ 2 سال تک قائم بھی رہا کیونکہ دونوں کئی مواقع پر ایک ساتھ نظر آئے لیکن ان کی محبت کی کہانی مبینہ طور پر مارچ 2024 میں اختتام کو پہنچی اور اداکارہ نے ایک اور شخص کی جانب دیکھنا شروع کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو سال 2024 میں ماڈل واکر بلیکون کے ساتھ ایک عوامی ایونٹ میں پہلی مرتبہ دیکھا گیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اننیا پانڈے نے افیئر کی افواہوں کے دوران ہی اپنے شادی کے پلان پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وہ خود کو اداکاری میں ٹاپ پر دیکھنا چاہتی ہیں، شادی اگلے 5سالوں میں کریں گی۔
اننیا پانڈے نے کہا کہ وہ فی الحال اپنی اداکاری کو نکھار رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اننیا پانڈے نے ڈریم گرل 2 اور کیسری چیپٹر 2 کے علاوہ جو فلمز کیں، وہ زیادہ تر فلاپ ہی رہی ہیں، البتہ اداکارہ کے کزن اہان پانڈے نے سیارہ میں بے مثال مقبولیت اپنے نام کی اور ابھی سے بالی ووڈ سپر اسٹار کہلانے لگے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








