سندھ کا مختار کار متاثرین کا امدادی سامان چراتا پکڑا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شہدادکوٹ میں مختار کار آفس پر عدالتی چھاپہ مارا گیا، جس میں سیلاب متاثرین کا امدادی سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمبر زاہد حسین میتلو نے سیلاب متاثرین کی مسلسل دہائیوں پر کارروائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لئے آنے والے امدادی سامان کو مختار کار آفس سے برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینٹس اور دیگر سامان مختار کار کے جوڈیشل لاکپ سے برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی ڈرون پاکستان سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام

دوسری جانب قمبر شہدادکوٹ کے متاثرین بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور اور امداد کے منتظر ہیں۔

اس حوالے سے جج زاہد حسین میتلو کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

Related Posts