ملتان: خاتون کو نازیبا اشارہ کرنے والا نوجوان انگلی سے محروم، عبرتناک ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

ملتان میں ایک نوجوان کو خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا اشارے کرنے پر کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے گرفتار کرلیا۔

یہ کارروائی خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد عمل میں لائی گئی جس میں ملزم کو موٹر سائیکل پر سفر کے دوران نازیبا حرکت کرتے دیکھا گیا۔

یہ واقعہ 24 اگست 2025 کو پیش آیا۔ خاتون کی شکایت پر سی سی ڈی کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر ٹریس کرلیا۔

گرفتاری کی کوشش کے دوران ملزم فرار ہونے کی کوشش میں موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا۔

 

ملزم کی شناخت حافظ محمد معید ولد شاہ زمان قوم شیخ کے طور پر ہوئی، جو فاروق پورہ، ملتان کا رہائشی ہے۔

حراست میں لیے جانے کے بعد سی سی ڈی کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ خواتین کو سرعام نازیبا اشارے کرتا تھا اور اس حرکت پر معافی بھی مانگی۔

اس نے مزید کہا کہ دوران فرار گرنے سے اس کی انگلی زخمی ہوگئی جو وہ نازیبا حرکات کے لیے استعمال کرتا تھا۔

ملزم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسی حرکات سے باز رہیں اور سی سی ڈی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسے اپنی غلطی کا احساس دلایا۔

سماجی حلقوں اور شہریوں نے سی سی ڈی کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ افراد کو سخت سزائیں ملنی چاہئیں تاکہ خواتین کو عوامی مقامات پر تحفظ کا احساس ہو۔

Related Posts