عوام کیلئے خوشخبری! حکومت نے جمعرات 28 اگست کو چھٹی کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Public holiday announced on 12th Rabiul Awwal
FILE PHOTO

اٹک: ڈپٹی کمشنر اٹک نے ضلع بھر میں بروز جمعرات، 28 اگست 2025 کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ تعطیل معروف صوفی بزرگ حضرت سخی سلطان کے سالانہ عرس کے موقع پر دی گئی ہے، جو اٹک خورد میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز ضلع اٹک میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم لازمی خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے تاکہ شہری سہولیات سے محروم نہ ہوں۔

حضرت سخی سلطان کا سالانہ عرس نہ صرف مقامی افراد بلکہ ملک بھر سے آنے والے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

ہر سال ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس موقع پر حاضر ہوتے ہیں اور دربار پر حاضری دے کر دعا مانگتے ہیں۔

عرس کے دوران محفل سماع، محفل نعت اور خصوصی دعائیہ اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی اور ٹریفک کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ زائرین کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مذہبی و سماجی حلقوں نے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر اٹک کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کو عرس کی تقریبات میں بھرپور طریقے سے شریک ہونے کا موقع ملے گا۔

Related Posts