ملتان سلطانز نے انسداد پولیو مہم جوائن کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پروپاکستانی

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز نے انسداد پولیو مہم کو جوائن کرلیا۔

علی ترین کی لیگ کرکٹ ٹیم ملتان سلطانز نے پولیو کے خاتمے کی جنگ میں قومی انسدادِ پولیو پروگرام کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے۔

گزشتہ روز ملتان سلطانز اور پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے، ملتان سلطانز کی جانب سے لیگ کرکٹ ٹیم کی جنرل منیجر حجاب زاہد اور پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔

تقریب میں پاکستان پولیو پروگرام کی سینئر قیادت اور ملتان سلطانز اسکواڈ کے ارکان اور کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ملتان سلطانز کی جی ایم حجاب زاہد نے کہا کہ ہم نے اس شراکت داری میں کرکٹ اور ملتان سلطانز کی مقبولیت کو پولیو وائرس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور ہم اسے پولیو کے خاتمے کا پیغام پاکستان کے ہر گھر تک پہنچانے کے لیے ایک گاڑی کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

Related Posts