طالبان حکومت کا پاکستان کی نو منتخب حکومت کے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بزنس لائیو

افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کی نو منتخب شہباز حکومت کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

طالبان حکومت (امارت اسلامیہ افغانستان)  کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حوالے اپنے آفیشل بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات  چاہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت افغان مہاجرین کی ملک بدری کے حوالے سے لچک دکھائےگی۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی، سفارتی، ثقافتی اور مذہبی معاملات میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت اس پر غور کرے گی۔

واضح رہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور افغانستان میں ٹی ٹی پی رہنماؤں کی موجودگی کو لیکر دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں کچھ عرصے سے تناؤ اور کشیدگی کی صورتحال ہے۔

Related Posts