وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ گھروں کیلئے  فنڈز جاری نہیں کیے۔مراد علی شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

مراد علی شاہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر کے جو فنڈز رکھے تھے، تاحال جاری نہیں کیے۔ اگر سندھ میں کوئی پی ایس ڈی پی کا پراجیکٹ نہیں کرنا تو اس پر گفتگو کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 8سال میں سندھ وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے کوئی نیا پراجیکٹ حاصل نہیں کرسکا۔ وفاقی حکومت دیگر صوبوں کو نئے پراجیکٹس دیتی آئی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹ کیلئے رکھے گئے فنڈز تاحال جاری نہیں کیے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اسٹاک ایکسچینج کے دورے اور تاجروں سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ایس ایم ایز کی بہتری کیلئے اقدامات پر اتفاق کر لیا۔

اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیرِ خزانہ کے مابین ایف بی آر کی تنظیمِ نو اور ڈیجیٹلائزیشن کے علاوہ صنعتی گیس کے نرخوں پربھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صنعت کاروں کو گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔ وزیر خزانہ نے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم سے اس ضمن میں بات چیت کا عندیہ دے دیا۔

دورانِ ملاقات شعبۂ زراعت کی ترقی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرا علیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت زراعت اور صنعتی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔ فصلوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانا ہوگی۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم زراعت، لائیو اسٹاک اور فشریز کے شعبوں میں زیادہ کام کریں گے۔

Related Posts