کراچی میں 4خواتین کا کا لرزہ خیز قتل، ملزمان نے ماں، بیٹی، بہو اور نواسی کے گلے کاٹ دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

لرزہ خیز قتل
(فوٹو: پاکستان آبزرور)

شہرِ قائد کے علاقے لی مارکیٹ کی عمارت زینب آرکیڈ کی چھٹی منزل سے 4 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں ایک ہی خاندان کی ماں، بیٹی، بہو اور نواسی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چار خواتین کی لاشیں برآمد ہونے پر پولیس نے گھر کے سربراہ فاروق اور اس کے 2 بیٹوں کو حراست میں لے لیا ہے جو خواتین کے قتل کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فاروق کی بیوی، بیٹی، بہو اور نواسی کے گلے کاٹ دئیے۔

کراچی پولیس کو شبہ ہے کہ چاروں خواتین کے لرزہ خیز قتل میں گھر کا کوئی قریبی فرد ملوث ہے۔ گھر کے سربراہ فاروق، اس کے 2 بیٹوں سمیت تینوں افراد سے قتل کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔ گلی کے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی نکالی جارہی ہیں۔

لی مارکیٹ کے علاقے میں واقعے کی تفتیش کیلئے کرائم سین یونٹ کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام خواتین کے گلے تیز دھار آلے کی مدد سے کاٹ دئیے گئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے کوئی آلۂ قتل برآمد نہیں ہوسکا۔

گھر کے سربراہ فاروق کا کہنا ہے کہ قتل کے وقت میں یا میرے دونوں بیٹوں میں سے کوئی گھر پر موجود نہیں تھا۔ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، نہ ہی ہمیں کسی پر شک ہے۔

 

Related Posts