وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس آج، حکومت آئینی ترامیم منظوری کیلئے کیا کریگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بھی آج ہوں گے۔آئینی ترامیم پر اہم فیصلے کی توقع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 9 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کابینہ اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ سینیٹ کا اجلاس صبح 11بجے طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جبکہ 26ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران آئینی ترمیم کا بل سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ 26ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے نتیجے میں ملک میں آئینی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے۔

حکومت کیا کرے گی؟

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت کا آئینی ترامیم کیلئے لائحہ عمل غیر واضح ہے کیونکہ کسی بھی آئینی ترمیم کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ یہ منظوری مل جاتی ہے تو ترمیم نافذ کی جاسکتی ہے۔

Related Posts