والدہ اور 14 ماہ کے بچے کا قتل، مقتولہ کی بہن کی درخواست پر تھانہ چک بیلی خان میں مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

والدہ اور 14 ماہ کے بچے کا قتل، مقتولہ کی بہن کی درخواست پر تھانہ چک بیلی خان میں مقدمہ درج
والدہ اور 14 ماہ کے بچے کا قتل، مقتولہ کی بہن کی درخواست پر تھانہ چک بیلی خان میں مقدمہ درج

راولپنڈی کی تحصیل چک بیلی خان میں گزشتہ دنوں 14 ماہ کے شیر خوار بچے اور والدہ نسیم بی بی کو قتل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے مقتولہ کی بہن شمیم بی بی نے تھانہ چک بیلی خان میں درخواست دے دی ہے۔

مقتول بچے گلفام کی خالہ اور مقتولہ نسیم اختر کی بہن شمیم بی بی نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ نسیم بی بی اور اس کا بیٹا گلفام جس کی عمر 14 ماہ تھی اپنے ماموں محمد رمضان کے ہمراہ گداگری کی غرض سے چک بیلی خان بازار پہنچے، جہاں پر واجد علی کشمیری سے ملاقات ہوئی۔ واجد علی میری بہن نسیم اختر کا جان پہچان والا تھا جس نے میری بہن نسیم اختر اور اس کے بچے گلفام کو اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھایا اور ہمیں انتظار کرنے کا کہہ کر صہوٹہ موہڑہ  گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا۔

شمیم بی بی کے مطابق تقریبا دو گھنٹے بعد واجد علی کشمیری اپنے موٹر سائیکل پر تیز رفتاری سے ہمارے قریب سے گزر گیا جس پر ہمیں شک گزرا تو میں نے اور میرے ماموں نے نسیم اختر اور گلفام کی تلاش شروع کر دی۔ ہم تلاش کرتے گاؤں صہوٹہ موہڑہ کے جنگل میں پہنچے، تو میری بہن نسیم اختر نے بتایا کہ واجد نے یہاں لاکر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور پھر چھری نکال کر قتل کی نیت سے مجھ پر وار کردیا جو میری گردن پر لگا اور ایک وار میرے 14 سالہ گلفام پر کیا جو اس کی گردن کے دائیں جانب لگا، جس کی وجہ سے گلفام شدید زخمی ہو گیا اور اس کے بعد واجد علی کشمیری اپنی موٹرسائیکل پر بھاگ گیا۔

شمیم بی بی کا کہنا تھا کہ میں اور میرے ماموں علاج کی غرض سے دونوں کو راولپنڈی لارہے تھے کہ بچہ گلفام راستے میں ہی دم توڑ گیا، جبکہ بروز اتوار 25 جولائی کو نسیم اختر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئی۔ ہم نے پولیس کو مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوا۔

مقتولہ کی بہن شمیم بی بی کا کہنا تھا کہ ہماری بہن اور بھانجے کو ناحق قتل کیا گیا ہے بہن کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی بھی کی گئی ہے میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتی ہیں کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے ہم غریب لوگ ہیں ہماری کوئی سفارش نہیں ہے ہمیں بس انصاف دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو گرام چرس برآمد

Related Posts