سابق پولیس اہلکار کی آتشزدگی سے ہلاکت قتل نکلی، مقدمہ درج، بیٹا گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: ڈان)

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں سابق پولیس اہلکار کی آتشزدگی سے ہلاکت کا واقعہ جھوٹا نکلا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتول کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی) کی رپورٹ کے مطابق سولجر بازار پولیس نے ریٹائرڈ پولیس اہلکار سلیم انصاری کا پوسٹ مارٹم کرانے کی اجازت مانگی تو دونوں بیٹوں نے انکار کیا تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر زبردستی پوسٹ مارٹم کرایا جس میں قتل کا انکشاف سامنے آگیا۔

تھانہ سولجر بازار میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ایک بیٹے کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 1 بیٹا فرار ہوگیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا گلا گھونٹا گیا تھا۔

اس حوالے سے ایک اور میڈیا رپورٹ (جیو نیوز) کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے انتقال کے بعد ابتدائی تفتیش میں معاملہ حادثے کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔ ایس پی علینہ راجپر نے کہا کہ کمرے میں شارٹ سرکٹ کے آثار نہیں تھے، صرف بستر جلا ہوا تھا۔

گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے انکشاف پر 1 بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ فرار ہونے والے بیٹے کی تلاش جاری ہے۔ تاحال سابق پولیس اہلکار سلیم انصاری کے قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts