کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل، نئی کمیٹی میں کون کون شامل ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: پی سی بی)

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی ہے، وہاب ریاض کی سربراہی میں کمیٹی اراکین وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر اور کامران اکمل بھی عہدوں سے برطرف کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی ہے جبکہ نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل اراکین کے نام جلد سامنے آئیں گے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کو قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر کیے گئے فیصلے قوم کے سامنے ہوں گے۔ تحلیل کی گئی سلیکشن کمیٹی میں راؤ افتخار انجم اور حسن مظفر چیمہ بھی شامل ہیں جنہیں منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم اسٹرٹیجی کا عہدہ دیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج پریس کانفرنس کریں گے جس کے دوران نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرکٹرز اور دیگر اراکین کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔ وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو اہم ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد کپتان بابر اعظم کو بھی عہدے سے مستعفی ہونا پڑا، جس کے بعد ہونے والی کرکٹ سیریز میں بھی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔

Related Posts