مری پولیس کی کارروائی، سیاحوں سے لوٹ مار میں ملوث 4رکنی گینگ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

مری پولیس کی کارروائی، سیاحوں سے لوٹ مار میں ملوث 4رکنی گینگ گرفتار
مری پولیس کی کارروائی، سیاحوں سے لوٹ مار میں ملوث 4رکنی گینگ گرفتار

اسلام آباد: مری پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اورٹائر چوری کرنے والا 04 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران مسروقہ رقم 50ہزارروپے،04بڑی بیٹریاں،03گاڑیوں کے ٹائربرآمدکرلئے گئے، گرفتارملزمان میں جہانزیب، عامر جاوید، ساجد حسین اورراشد علی شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے ملزمان مختلف مقامات پر پارک کی گئی گاڑیوں سے ٹائر اور بیٹریاں چراتے تھے، ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مری گلیات میں شدید برف برفباری، برفانی تودے گرنے سے مشکلات

کامیاب کارروائی کرنے پر ایس پی صدرکی جانب سے ایس ایچ اومری اورپولیس ٹیم کو شاباش دی گئی، ایس پی صدرکا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Related Posts