پاکستانی ڈرامے گھریلو ناچاقی اور طلاق میں اضافے کا سبب؟ بھارتی عالم دین نے بڑا سوال اٹھا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Muslim cleric blames Pakistani dramas for divorces in India
ONLINE

سہارنپور: معروف دیوبندی عالم دین مولانا قاری اسحاق گورانے پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو مسلم گھروں میں بڑھتی ہوئی ناچاقیوں، خاندانی جھگڑوں اور طلاقوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق مولانا اسحاق گورانے ایک مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرامے مسلم معاشرے میں زہر گھول رہے ہیں اور خاندانی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کے موضوعات عموماً گھریلو تنازعات، خاندانی چپقلشوں اور ساس بہو کے جھگڑوں پر مبنی ہوتے ہیں، جو ناظرین کے ذہنوں میں منفی اثرات چھوڑ رہے ہیں۔

ان کے مطابق پاکستانی ٹی وی سیریلز نے ہمارے گھروں کو فساد اور نفرت سے بھر دیا ہے، یہ خاندانی نظام کو تباہ کر رہے ہیں اور طلاقوں میں اضافے کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔

مولانا اسحاق گورانے الزام لگایا کہ ان ڈراموں میں مردوں کو ظالم اور عورتوں کو مظلوم دکھایا جاتا ہے جس سے معاشرے میں غلط رویے جنم لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ منفی کردار اور کہانیاں حقیقی زندگی میں رشتوں کو متاثر کر رہی ہیں اور شوہر بیوی کے تعلقات میں بے اعتمادی پیدا کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی میڈیا کا مواد بھارتی مسلم معاشرے کی ثقافتی اقدار کو بگاڑ رہا ہے۔

ان کے بقول ٹی وی نے ہمارے گھروں کو زہر آلود کر دیا ہے، خواتین اپنا وقت اسلامی تعلیم کے بجائے ان ڈراموں میں ضائع کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں گھریلو تشدد اور علیحدگیوں کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی مواد کے باضابطہ پابندی کے باوجود پاکستانی ڈرامے بھارت میں اب بھی غیر رسمی ذرائع سے دیکھے جا رہے ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ پاکستانی تفریحی صنعت کی مقبولیت سرحد پار اب بھی قائم ہے۔

Related Posts