نوری نت کا کردار ادا کرنے والے مصطفیٰ قریشی کی 82ویں سالگرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نوری نت کا کردار ادا کرنے والے مصطفیٰ قریشی کی 82ویں سالگرہ
نوری نت کا کردار ادا کرنے والے مصطفیٰ قریشی کی 82ویں سالگرہ

پنجابی اور اردو فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے مشہورومعروف فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی کی 82ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ ان کے مداح نوری نت کے سحر سے آج تک نہ نکل سکے۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ قریشی حیدر آباد میں تحصیلِ علم کے دوران ہی ریڈیو پاکستان سے فنکار کے طور پر وابستہ ہوئے۔ بعد ازاں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو ایک اہم اداکار کے طور پر ابھرے۔

یہ بھی پڑھیں:

اُردو کے مایہ ناز ادیب سعادت حسن منٹو کا 110واں یومِ پیدائش

مولا جٹ، لاکھوں میں ایک، جیوا، غلام، چیف صاحب، سرگم، وارنٹ اور شیر خان سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے مصطفیٰ قریشی نے عوام کے دلوں میں جگہ بنا لی۔

اپنے 7 سال قبل دئیے گئے انٹرویو میں مصطفیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری فلم انڈسٹری ماضی میں شاندار تھی جس کی تباہی قومی المیہ قرار دی جاسکتی ہے۔ لاہور میں 12 فلم اسٹوڈیوز ہوا کرتے تھے۔

انٹرویو کے دوران مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ کسی دور میںصرف لاہور میں بننے والی فلموں کی تعداد 150 سے 175 تک ہوا کرتی تھی، آج کل (2015 میں) سالانہ تین یا چار ہی فلمیں بنتی ہیں۔

مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ ہمارے سینما گھروں کی جگہ پلازے بنا لیے گئے۔ ماضی کی حکومتوں نے کبھی سینما کی صنعت پر توجہ نہیں دی۔ فلم انڈسٹری کی جانب سے کروڑوں کا ٹیکس آج کل نہیں دیاجاتا۔

 

Related Posts