کراچی: پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ عمیمہ ملک نے شوبز انڈسٹری کی جانب سے غیر ملکی فلموں پر پابندی کے مطالبے کے بعد اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی اداکاروں اور فلم میکرز کو غیر ملکی فلموں پر پابندی کے بجائے معیاری فلمیں بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سینیما گھر، ٹی وی چینلز نہیں کہ جہاں پر آپ اپنی اجارہ داری یا سیاست چلاسکتے ہیں اور اپنی مرضی کے کام کی تشہیر کرسکتے ہیں۔
عمیمہ ملک نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کی گئی اور اب ہالی ووڈ پر بھی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر نے سجل علی کو احد رضا میرسے علیحدگی کے بعد کیا مشورہ دیا؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں










