ملکی مسائل پر گفتگو کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

ملکی مسائل بالخصوص معیشت کی بگڑتی صورتحال اور سیاسی بحران سمیت دیگر معاملات پر گفتگو اور فیصلوں کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا جس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں ملک کو درپیش مسائل پر گفت و شنید ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، یاسین ملک کی سزا کیخلاف قرارداد منظور

قومی اسمبلی و سینیٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا جس میں بڑی تعداد میں اراکینِ قومی اسمبلی  اور سینیٹرز شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ بجٹ کی آمد سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سابق حکمراں جماعت تحریکِ انصاف کے سینیٹرز بھی شریک ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی مستعفی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

گزشتہ ماہ مئی کے دوران قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں قرارداد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان کشمیری عوام کو اُن کی حقیقی قیادت سے محروم کرنے کی بھارتی حکومت کی گھناؤنی کوشش کی مذمت کرتا ہے جو کہ انسانی حقوق کے عالمی منشور اور شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی میثاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Related Posts