واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا
واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا

دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ بات چیت کرنے کیلئے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنے فیچرز میں تبدیلی کرتا رہتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بہت جلد واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کروانے والا ہے، جس میں صارفین کے پاس بھیجے گئے میسج کو ایڈٹ کرنے کا آپشن ہوگا۔

خبروں کے مطابق واٹس ایپ کے ماہرین ایسے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں، جس میں غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا تمام فونزکیلئے ایک ہی چارجر پر اتفاق

واٹس ایپ کے ماہرین اس فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں جس کو ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں مارکیٹ میں متعارف کروادیا جائے گا،’انڈو میسیج‘ کے فیچر پر واٹس ایپ کے ماہرین اکتوبر 2021 سے کام میں مصروف تھے، تاہم درمیان میں ایپلی کیشن پر دیگر اہم فیچرز متعارف کرانے کی وجہ سے اس پر کام روک دیا گیا تھا۔

بعدازاں اب دوبارہ ماہرین نے مذکورہ فیچر پر کام کو تیز کردیا ہے اور اس سے قبل گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ انتظامیہ اب تک کے سب سے بڑے فیچر یعنی ’میسیج ایڈٹ‘ کے فیچر کو بھی تیار کرنے میں مصروف ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ بھیجے گئے میسیج کو وہ ایڈٹ کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ بھی واٹس ایپ ماہرین کم از کم نصف درجن کے قریب دوسرے کئی فیچرز پر کام کرنے میں مصروف ہیں، جنہیں رواں برس کے اختتام سے قبل تک متعارف کرادیا جائے گا۔

اس وقت واٹس ایپ کے ماہرین نہ صرف اینڈرائڈ بلکہ ڈیسک ٹاپ ورژنز کے مختلف فیچرز متعارف کرانے پر بھی کام کر رہے ہیں، علاوہ ازیں واٹس ایپ بزنس اور پریمیم کے فیچرز کو بھی بڑھانے پر کام جاری ہے۔

Related Posts