میری آنے والی فلموں سے فلم انڈسٹری کے معیار میں بہتری آئیگی، ماہرہ خان

تازہ ترین

تازہ ترین

mahira khan

کراچی :معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میری آنے والی فلموں سے یقیناً ملک میں فلم انڈسٹری کے معیار میں بہتری آئے گی۔

ایک بیان میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کی تین نئی فلمیں دی لیجنڈ آف مولا جٹ ، نیلوفر اور قائداعظم زندہ باد جلد ریلیز ہونے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے شوبز انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا ہے ، مشکلات پر قابو پانے کے لئے ہمیں وقت پر فلمیں ریلیز کرنا ہوں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی میک اپ آرٹسٹ نے حلیمہ سلطان کا روپ دھار لیا

ماہرہ خان نے مداحوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ عوام اس مہلک وائرس کو شکست دینے کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر لازمی عمل کریں۔

Related Posts