پنجاب کے شہر ساہیوال میں 2 ملزمان نے 7 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کی جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ساہیوال کے علاقے پیپلز کالونی میں پیش آیا جہاں 2 اوباشوں نے 7 سالہ بچے کو جھولے کے بہانے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ میڈیکل رپورٹ سے بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل واہ کینٹ میں 15 سالہ مسیحی لڑکی سے 9 افراد نے اجتماعی زیادتی کر ڈالی جس کی حالت غیر ہوگئی جبکہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے لواحقین کو بھی دھمکیاں دی ہیں اور زدوکوب کیا۔
سرور مسیح اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ واہ کینٹ میں رہائش پذیر تھا جبکہ کاشف حسین شاہ نامی ملزم ان کے گھر آتا جاتا تھا۔ کاشف نے سرور مسیح کی 15 سالہ بیٹی سین کو شادی کا لالچ دے کر باہر گھمانے کے بہانے عامر خان نامی ایک اور ملزم کے گھر لے گیا۔
مزید پڑھیں: مسیحی لڑکی سے 9 افراد کی اجتماعی زیادتی، لواحقین کو دھمکیاں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








