صحافیوں پر تشدد، اسپیکر قومی اسمبلی کی ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریکِ انصاف قومی اسمبلی میں واپس آئی تو خیر مقدم کرینگے۔راجہ پرویز اشرف
تحریکِ انصاف قومی اسمبلی میں واپس آئی تو خیر مقدم کرینگے۔راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے رانا ثناء اللہ کی زیرِ قیادت وفاقی وزارتِ داخلہ کو صحافیوں پر تشدد کے ذمہ دار ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی ٹی وی کی ٹیم پر تشدد کا قابلِ مذمت واقعہ چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقعے پر پیش آیا۔

 یہ بھی پڑھیں:

منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر

گزشتہ روز صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا جس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ہدایات جاری کیں۔

وفاقی حکومت تاحال صحافیوں پر تشدد سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں ناکام ہے جس کے خلاف صحافیوں نے قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر غور کر رہی ہے، صحافیوں کوبھی نمائندگی ملے گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جس سے قبل پیمرا نے اسلام آباد میں ہر قسم کے اجتماع کی کوریج پر پابندی عائد کردی تھی۔

 

Related Posts