قومی احتساب بیورو نے فرح گوگی کی والدہ بشریٰ خان کو بھی طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی احتساب بیورو نے فرح گوگی کی والدہ بشریٰ خان کو بھی طلب کرلیا
قومی احتساب بیورو نے فرح گوگی کی والدہ بشریٰ خان کو بھی طلب کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کی والدہ بشریٰ خان کو بھی طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے بشریٰ خان کو دستاویزات کے ہمراہ 20 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق بشریٰ خان مختلف کمپنیوں اور پراپرٹی میں فرحت شہزادی کی حصہ دار ہیں اور بشریٰ خان نے بیٹی فرحت شہزادی کے ساتھ مل کرکمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہے،عمران خان

نیب کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فرحت شہزادی کی جانب سے کمپنیاں پچھلے چار سال میں بنائی گئیں ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل نیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو بھی 20 جولائی کو طلب کیا ہے۔

Related Posts