بابر اعظم کی ٹوئٹ پر ویرات کوہلی کا رد عمل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعظم کی ٹوئٹ پر ویرات کوہلی کا رد عمل سامنے آگیا
بابر اعظم کی ٹوئٹ پر ویرات کوہلی کا رد عمل سامنے آگیا

ممبئی: پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ٹوئٹ کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے جواب دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘

پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ٹوئٹ پر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے، ویرات کوہلی نے بابر کی ٹوئٹ پر رد عمل ہوئے لکھا کہ ’شکریہ، چمکتے رہیں اور بلندی حاصل کرتے رہیں، آپ کیلئے میری نیک تمنائیں ہیں۔‘

بابر اعظم نے کوہلی کے لیے پیغام جاری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے کھلاڑی کی حیثیت سے پتہ ہے کہ مشکل صورتحال سے کیسے گزرا اور نکلا جاتا ہے، کھلاڑیوں کو ایسے وقت میں سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:کپتان بابراعظم ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ان دنوں خراب پرفارمنس کے باعث ٹیم سے باہر ہیں اور تنقید کی زد میں ہیں۔

Related Posts