راولپنڈی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے القادر یونیورسٹی کیس پر تفتیش کیلئے بحریہ ٹاؤن کے آفس پر چھاپہ مار دیا ہے۔ اس دوران عملے سے تفتیش کی گئی۔
نجی ٹی وی (دنیا نیوز) کی رپورٹ کے مطابق نیب ٹیم نے پولیس پارٹی کے ساتھ مل کر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کے راولپنڈی کے فیز 2 آفس پر چھاپہ مارا اور القادر یونیورسٹی کے ریکارڈ کے متعلق عملے سے مختلف سوالات پوچھے۔
رپورٹ کے مطابق نیب نے بحریہ ٹاؤن فیز 2 کا دفتر سیل کردیا۔ چھاپے کے وقت پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بحریہ ٹاؤن جانے والے تمام راستے عوام کی پہنچ سے دور رکھنے کیلئے سیل کردئیے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بحریہ ٹاؤن کے مالک اور معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض نے اپنے پیغام میں کہا کہ “ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا، مجھ پر جو چاہے ظلم کر لو۔ ” واضح رہے کہ سی ڈی اے نے متعلقہ زمین چڑیا گھر کیلئے مختص کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








