بھکر، تھل یونیورسٹی کی طالبہ سے 8 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

تازہ ترین

تازہ ترین

اجتماعی زیادتی
(فوٹو: اے آر وائی)

لاہور: پنجاب کے ضلع بھکر میں تھل یونیورسٹی کی طالبہ سے 8 ملزمان کی مبینہ اجتماعی زیادتی میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہونے پر 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی متاثرہ طالبہ نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی کے 8 طلبہ  نے گینگ بنا رکھا ہے جو طالبات کو بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ مجھے شادی کا جھانسہ دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طالبہ نے کہا کہ مقدمے کے نامزد ملزم نے اسے پہلے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی، ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ملزم طالبہ سے 2 سال تک زیادتی کرتا رہا۔ گزشتہ روز طالبہ کو یونیورسٹی کے باہر سے اغواء کرلیا گیا۔

متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ  مجھے پرائیویٹ بوائز ہاسٹل میں لے جا کر 8 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈی پی او عبداللہ لک نے کہا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی، 8 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا اور 2 ملزمان حراست میں ہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ “دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے۔” یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ پیپر دے کر یونیورسٹی سے چلی گئی جس کے بعد بوائز ہاسٹل میں زیادتی ہوئی جو پرائیویٹ ہے اور یونیورسٹی کی ملکیت نہیں۔

Related Posts