صوابی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ایک بٹن سے آدھے پاکستان کی بجلی بند کردیں گے، مخالفین کے ساتھ وہ کھیل کھیلا جائے گا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے صوابی میں خطاب کے دوران کہا کہ جب عمران خان نے جیل سے کال دی، ہم مخالفین کے ساتھ ایسا کھیل کھیلیں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔
خطاب کے دوان وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ اگر تربیلا سے ایک بٹن بند کردیا تو آدھا پاکستان اندھیرے میں ڈوب جائے گا، خیبر پختونخوا میں 22 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ناقابلِ برداشت ہے، عوام خوف کے بت توڑ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سستی ترین بجلی بنا کر دینے کے باوجود بجلی کیوں نہیں دیتے اور الزامات بھی ہم پر لگاتے ہیں؟
آج سے 18روز قبل نیوز کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا کو حق نہیں دیا تو ایسا قدم اٹھایا جائے گا کل کوئی ہمیں غدار نہ کہے۔ وفاق صوبے کے واجب الادا فنڈز فوری فراہم کرے۔ عوام کو چور نہیں کہنے دیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








