پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی سر کرلی۔

کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 51 میٹر بلند براڈ پیک چوٹی سر کی، جو دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی ہے، خاتون کوہ پیما کو پاکستان میں موجود 5 پانچوں (8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں) سر کرنے اعزاز بھی حاصل ہے۔

فوٹو: نائلہ کیانی

قبل ازیں نائلہ کیانی نے پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

نائلہ نیپال میں ماؤنٹ ایوریسٹ، لوٹسے اور اناپورنا کو بھی سر کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ نائلہ کیانی دنیا کی 14 میں سے 8 آٹھ ہزار میٹر کی بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

Related Posts