اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کر دیئے۔
پروونشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل) میں ڈالے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی تعداد 226 ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی لسٹیں ایئرپورٹس پرامیگریشن حکام کو فراہم کردی گئیں، پولیس، نیب اورمحکمہ اینٹی کرپشن کے مراسلوں پر نام لسٹ میں ڈالے گئے ہیں۔
ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکرگزار ہوں، عمران خان
نوفلائی لسٹ میں شامل افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی، مذکورہ افراد کو ایک دفعہ بیرون ملک جانے کیلئے بھی وزارت داخلہ کی اجازت لینا ہوگی۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک اںصاف سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کے نام گزشتہ روز نوفلائی لسٹ شامل کیے گئے تھے، نام پولیس کی سفارش پر 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں ڈالے گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








