پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان کو رہن سہن کے اعتبارسے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ شماریات نے رہائش کیلئے دنیا کے سستے ترین ملکوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں پاکستان سرِ فہرست ہے۔

اس فہرست کے مطابق کسی ملک میں رہائش کی لاگت اور دیگر متعلقہ اعشاریے امریکی ڈالر کے لحاظ سے درکار رقم پر مبنی ہیں۔ پاکستان میں حالیہ مہینوں کے دوران ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے قوت خرید میں کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امن مشن کی 75 ویں سالگرہ، اقوام متحدہ کا شہدائے پاکستان کیلئے اعزازات کا اعلان

18 کے انڈیکس سکور کے ساتھ، پاکستان کی رینکنگ دیگر اقوام کے مقابلے میں یہاں رہائش کیلئے انتہائی کم قیمت کی عکاسی کرتی ہے۔ رینٹ انڈیکس کا سکور 3.4 ہے، جو ملک میں رہائش کی استطاعت کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان کا گروسری انڈیکس اسکور15.4، ریسٹورانٹ پرائس انڈیکس 13.7، اور لوکل پرچیزنگ پاور انڈیکس اسکور 24.4 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسرے انتہائی سستی ممالک میں مصر، بھارت اور کولمبیا شامل ہیں۔ پاکستان کا فہرست میں اول نمبر پر ہونا ایسے افراد کیلئے ممکنہ فوائد کے پہلو اجاگرکررہا ہے جو معاشی چیلنجز، سیاسی بدامنی اور مہنگائی میں کم قیمت والی طرز زندگی کے متلاشی ہیں۔

فہرست کے مطابق رہائش کے لیے مہنگے ترین ممالک میں سرفہرست برمودا ہے، اس کے بعد سوئٹزرلینڈ، جزائر کیمین اور بہاماس آتے ہیں جو اپنے متمول طرز زندگی کے لیے مشہورہیں۔

Related Posts