بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نرگس فخری اپنی بہن عالیہ فخری سے گزشتہ 20 سال سے رابطے میں نہیں تھیں اور انہیں قتل کے الزامات کے بارے میں صرف خبروں کے ذریعے علم ہوا۔
فرسٹ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق عالیہ کو امریکا میں اپنے سابق بوائے فرینڈ ایڈورڈ جیکبز اور اس کی دوست کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
نرگس نے اس معاملے پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نرگس کو اس واقعے کے بارے میں پہلے سے کوئی معلومات نہیں تھیں۔ عالیہ اور نرگس کی والدہ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا، “مجھے نہیں لگتا کہ وہ کسی کو قتل کرے گی۔ وہ دوسروں کا خیال رکھنے والی اور مدد کرنے والی شخصیت تھیں۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق نرگس گزشتہ دو دہائیوں سے عالیہ سے لاتعلق تھیں۔ نرگس کو اس واقعہ کے بارے میں میڈیا رپورٹس کے ذریعے علم ہوا، جیسے باقی عوام کو ہوا۔
واقعے کے ایک گواہ نے بتایا کہ عالیہ اور ایڈورڈ کے درمیان ایک پرتشدد تعلق تھا، جس کے باعث یہ مہلک آگ لگی۔ گواہ کے مطابق عالیہ نے پہلے ہی سب کو بتایا تھا کہ وہ اس کا گھر جلا دے گی اور اسے مار ڈالے گی لیکن ہم نے اسے سنجیدہ نہیں لیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








