شیخوپورہ میں قتل کے بعد مقتول کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے رقم چوری

تازہ ترین

تازہ ترین

Gunfight between tribal, armed men claims five lives in Kalat's Mangocher
ONLINE

شیخوپورہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک نوجوان کو اس کے کزن نے قتل کر دیا اور اس کا انگوٹھا کاٹ کر بینک اکاؤنٹ سے رقم چرانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہاؤسنگ کالونی تھانے کی ٹیم نے ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران مقتول کی لاش ایک بوری میں بند حالت میں برآمد کی۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور جدید ٹیکنالوجی اور انسانی انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کی شناخت کی۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نے لالچ میں آکر اپنے کزن یاسین کو فیصل آباد سے شیخوپورہ بلایا، جہاں اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے قتل کر دیا۔

بولڈ اور نازیبا مناظر والی بھارتی فلم امریکا میں عالمی ایوارڈ لینے میں کامیاب

یاسین کو گولی ماری گئی اور اس کا انگوٹھا کاٹ دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بعد میں مقتول کے انگوٹھے کا استعمال کر کے اس کے بینک اکاؤنٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعے رقم نکالی۔

پولیس نے بتایا کہ قتل کے بعد ملزم نے مقتول کا کٹا ہوا انگوٹھا اپنے پاس رکھا تاکہ باقی رقم بھی نکالی جا سکے۔ یاسین کی لاش گاڑی کے ٹرنک میں نہر میں پھینکنے کے لیے رکھی گئی تھی۔یاسین اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، اس واقعے نے پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

Related Posts