قومی اسمبلی کا ایک اور ہنگامہ خیز اجلاس آج، وزیراعظم کا انتخاب کب ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی اسمبلی، پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا ایک اور ہنگامہ خیز اجلاس آج ہورہا ہے جس کے دوران قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب سمیت دیگر اہم امور پر پیشرفت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ایوان کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹنگ ہوگی۔ وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف ہیں، جس کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی۔

جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے تعارفی اجلاس میں قومی اسمبلی کے 302 اراکین نے حلف اٹھا لیا، اس دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین اور مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز کے مابین نعرے بازی اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی پہنچے تو شہباز شریف اور نامزد اسپیکر سردار ایاز صادق نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران قومی اسمبلی اجلاس میں نعرے بازی کا عمل شدید ہوگیا۔ شریف برادران نے پی پی پی قیادت سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے مصافحہ کیا گیا۔ ن لیگی اراکین نے شیر شیر کے نعرے لگائے۔ سنی اتحاد کونسل کے جھنڈے تلے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین نے بھی زبردست نعرے بازی کی۔

بعض اراکین نے نواز شریف کی جانب ماسک اچھالا اور عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین نے عمران خان کی تصاویر لہرانے کا عمل بھی جاری رکھا، اس دوران اراکین نے رول آف ممبر پر دستخط کردئیے۔

Related Posts