عدالت نے ڈی سی، اسلام آباد کو توہینِ عدالت پر قید کی سزا سناتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی تھی۔ ہائیکورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو 6ماہ قید کی سزا سنا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو شہریار آفریدی کی گرفتاری کیلئے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیا ہے۔
ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کی 6ماہ قید کی سزا 1مہینے تک معطل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو اپیل کیلئے وقت دے دیا۔ عدالت نے فیصلے کی نقل وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کو بھجوانے کی ہدایت بھی کی۔
اپنے فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد اگر 1 ماہ تک اپنی 6 ماہ کی سزا کے خلاف اپیل فائل کرسکتے ہیں، اگر 1 ماہ میں فیصلے کو عدالت نے معطل نہ کیا تو ڈپٹی کمشنر کو جیل بھیجا جائے۔
دوسری جانب ہائیکورٹ نے ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو 4ماہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار، اسلام آباد کو 2ماہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں بھی سنا دیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








