ساؤتھ افریقہ کے لئے قومی ٹی ٹوئنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ساؤتھ افریقہ کے لئے قومی ٹی ٹوئنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
ساؤتھ افریقہ کے لئے قومی ٹی ٹوئنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

لاہور: ساؤتھ افریقہ کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، واضح رہے کہ اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے محمد حفیظ، عماد وسیم، عبداللہ شفیق اور وہاب ریاض کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے۔

تمام لڑکوں نے بہترین پرفارم کیا امید ہے یہی تسلسل برقرار رہے گا، کھلاڑیوں کے ٹیم میں کردار کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اہم چیزیں نوٹ کی ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاور پلے میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے والے لڑکے چاہیں اور مڈل آرڈر میں میچ کو ختم کرنے والے بلے بازوں کی ضرورت ہے، آل راؤنڈرز کو بھی توجہ دی گئی ہے۔

عثمان قادر اور زاہد محمود 20 رکنی ٹیم میں شامل ہیں، محمد حفیظ ٹی ٹین لیگ اورعماد وسیم فیملی وجوہات کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں، شاداب خان انجری کے باعث منتخب نہ ہو سکے جب کہ فخرزمان، عبداللہ شفیق، وہاب ریاض، اور محمد موسی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

ٹیم میں بابراعظم کپتان، حیدرعلی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخار احمد، ظفر گوہر، محمد نواز، فہیم اشرف، عامر یامین، عماد بٹ، محمد رضوان، سرفراز احمد، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد حسنین، زاہد محمود، عثمان قادر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

Related Posts