آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔ میچ سے پہلے قومی ویمن ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس کی۔
قومی ویمن ٹیم کو پریکٹس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر انجم چوپڑا نے پکڑا اور قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء سمیت دیگر کھلاڑیوں سے مختصر بات چیت کی جس کی ویڈیو آئی سی سی کے آفیشل پیج پر دیکھی جاسکتی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل گراؤنڈ پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ انجم چوپڑا نے سوال کیا کہ آپ کو پہلی بار موقع ملا تو آپ نے چوکا مار دیا؟ قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ ہم کافی وقت سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔
ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ ہمیں انتظار تھا کہ ہمیں مومنٹم ملے، جو مل گیا ہے تو اسی کو آگے لے کر جائیں گے۔ انجم چوپڑا نے کہا کہ بطور کپتان آپ نے بہت اچھی پرفارمنس دی، کپتانی کی مبارکباد، اس پر فاطمہ ثنا نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ محمد وسیم نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں تو یہ درست نہیں ہوگا، پاک بھارت میچ میں جو فریق بھی اپنے اعصاب پر قابو رکھتا ہے، کامیابی پاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








