معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر خرم مشیر نے چہرے کی رنگت نکھارنے، داغ دھبے ختم کرنے اور جلد کو جوان رکھنے کا قدرتی نسخہ بتایا۔
ڈاکٹر خرم مشیر کی جانب سے بتایا گیا یہ گھریلو نسخہ چہرے کی رنگت صاف کرنے، جھریاں کم کرنے اور جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے نہایت مؤثر ہے۔
اس میں قدرتی اجزاء استعمال کیے گئے ہیں جو نہ صرف جلد کے مردہ خلیوں کو صاف کرتے ہیں بلکہ چہرے پر نکھار اور قدرتی گلابی رنگت بھی لاتے ہیں۔
اجزاء برائے مشروب
پانی آدھا گلاس جسم کی صفائی اور ہائیڈریشن کے لیے
لیموں کا رس چند قطرے جلد کے رنگ کو صاف اور چمکدار بناتا ہے
پودینہ چند پتے تازگی بخشتا ہے
سونف آدھا چمچ رنگ صاف کرنے اور ہاضمے میں مدد دیتا ہے
الائچی دو عدد خوشبو اور جلد کی نرمی کے لیے
ٹماٹر ایک چھوٹا ٹکڑا وٹامن سی سے بھرپور، رنگت نکھارتا ہے
یہ مشروب روزانہ پینے سے جسم میں موجود فاضل مادے خارج ہوتے ہیں اور جلد صاف رہتی ہے۔
اجزاء برائے چہرے کی کریم
گلاب کا عرق دو چمچ جلد کو نرم اور خوشبودار بناتا ہے
چاول دو چمچ جلد کی صفائی اور نرمی کے لیے
ارہر کی دال دو چمچ جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹاتی ہے
سفید شکر ایک چمچ قدرتی اسکرب کے طور پر کام کرتی ہے
گلیسرین ایک چمچ جلد میں نمی برقرار رکھتی ہے
چقندر ایک چھوٹا ٹکڑا قدرتی گلابی رنگت کے لیے
تیاری کا طریقہ:
تمام اجزاء کو ایک برتن میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں یہاں تک کہ یکجان پیسٹ بن جائے۔اس کریم کو چہرے پر ہلکے ہاتھ سے لگائیں اور دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔بعد ازاں نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
یہ کریم جلد کی رنگت کو پنک و وائٹ بناتی ہے اور چہرے کے عضلات کو مضبوط کرتی ہے۔ ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔
کریم لگانے کے بعد دھوپ میں ہرگز نہ جائیں۔ بہترین وقت رات کو سونے سے پہلے ہے۔
احتیاط اور دیکھ بھال:
اگر جلد حساس ہے تو پہلے تھوڑے حصے پر لگا کر آزمائیں۔
روزانہ یہ عمل دہرانے سے چہرہ صاف اور چمکدار رہتا ہے۔
صبح اٹھنے کے بعد چہرے پر موجود قدرتی تیل کو فوراً نہ دھوئیں بلکہ ہلکے ہاتھ سے ٹیپ کر کے صاف کریں تاکہ قدرتی غذائیت ضائع نہ ہو۔بہترین نتائج کے لیے باقاعدگی سے یہ کریم استعمال کریں۔
ماہرانہ مشورہ:
ڈاکٹر خرم مشیر کے مطابق جلد کی جوانی برقرار رکھنے کے لیے جسم میں کولیجن کی مقدار کا مناسب ہونا ضروری ہے۔
اگر عمر پچیس سال کے بعد ہے تو کولیجن کو برقرار رکھنے کے لیے خوراک، وٹامنز اور قدرتی علاج کے ساتھ ریڈیو فریکوئنسی یا مائیکرو نِیڈلنگ جیسے محفوظ ٹریٹمنٹس بھی کیے جا سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








