پاک بحریہ کا یومِ ہنگور، نیول چیف کا زبردست خراجِ تحسین، ویڈیو ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

Admiral Naveed Ashraf
(فوٹو: اے پی پی)

کراچی: پاک بحریہ آج اپنا 54واں یومِ ہنگور منا رہی ہے، قومی دن کے موقعے پر خصوصی ویڈیو ریلیز کردی گئی، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف  نے آبدوز ہنگور کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے ہنگور ڈے گولڈن جوبلی کے موقعے پر خصوصی ویڈیو جاری کردی جس میں آبدوز ہنگور کی دشمن کے خلاف کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔ 1971  کی پاک بھارت جنگ میں آبدوز ہنگور نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے تھے۔

ہر سال 9 دسمبر کے روز پاک بحریہ آبدوز ہنگور کی یاد میں قومی ہنگور ڈے مناتی ہے۔ ہنگور کو ہمت وجرات کی داستان رقم کیے 50سال مکمل ہوگئے۔ ہندور نے بھارتی جہاز کُکری کو سمندر برد جبکہ کرپا کو مفلوج کرکے رکھ دیا تھا۔

پاک بحریہ کے مطابق جنگِ عظیم دوم کے بعد کسی بھی آبدوز سے بحری جہاز کو پہلی بار آبدوز ہنگور نے تباہ کیا تاہم ایک روایتی آبدوز ہونے کے ناطے یہ جنگی تاریخ کا اپنے لحاظ سے واحد اور مفنرد واقعہ سمجھا جاتا ہے۔ نیول چیف نے آبدوز ہنگور کی تعریف کی۔

اس موقعے پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج سے 54 سال قبل اسی روز پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ککری کو غرق کردیا اور آئی این ایس کرپان کو ناکارہ بنا کر تاریخ رقم کردی تھی۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی جنگی جہاز کے خلاف کسی آبدوز کا پہلا معرکہ اور جدید تاریخ میں کسی روایتی ابدوز کا واحد کامیاب حملہ تھا۔ یہ لمحہ بحری تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف کے ساتھ درج ہے جو کہ دشمن کیلئے عبرتناک یاد دہانی بھی ہے۔

Related Posts