وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے آج ہونے والے اجلاس میں ڈیلرز مارجن پر غور کیا جائے گا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں نمایاں اضافہ کرنے کیلئے سنجیدہ ہے جس کی تجاویز آج ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلی گئیں۔
تجاویز کی منظوری کی صورت میں عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ای سی سی کو آپشن دیا گیا ہے کہ وہ او ایم سی مارجن میں 1.63روپے فی لیٹر اور ڈیلرز مارجن میں 1.79روپے فی لیٹر اضافہ کردے۔
تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری ای سی سی اجلاس کے دوران دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس سے قبل بھی وفاقی حکومت متعدد مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








