پاکستان کو امریکا کے ساتھ برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے۔نوید قمر

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کے ساتھ اپنی برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کو درپیش معاشی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔اس موقعے پر پاک امریکا تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

نہ پاکستان ماضی میں دیوالیہ ہوا، نہ مستقبل میں ہوگا۔نوید قمر

وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستانی معیشت اس وقت دباؤ کا شکار ہے۔ امریکا کے ساتھ برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کپاس کی فصل سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔

وزیرِ تجارت نوید قمر نے کہا کہ پاکستان کو کپاس کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ میری امریکی حکام سے زراعت، ٹیکنالوجی اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے کہا کہ نہ پاکستان ماضی میں کبھی دیوالیہ ہوا ہے ، نہ مستقبل میں ہوگا۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے ٹنڈو محمد خان میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان افواہوں کو مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا۔

Related Posts